60+ 2 Line Urdu Poetry on Every Topic
Hi in this post i will share you 60+ 2 line Urdu Poetry on Every Topic.Best Collection of urdu poetry in 2 line so let's read it.
What is Urdu Poetry
Urdu poetry is a rich tradition of poetry and has a great history in South Asia. It is often known for its beautiful, poetic language and its ability to evoke emotion. Urdu poetry often uses imagery and metaphors to convey a message or tell a story.
2 Line Urdu Poetry on Attitude
تھوڑا مومن ہوں، تھوڑا منافق ہوں
میں بھی حالات کے مطابق ہوں
میرے نرم لہجے کے قابل نہیں
یہ ایرے غیرے لوگ
لوگ واقف ہیں میری عادتوں سے
رابطہ کم ہی سہی لاجواب رکھتا ہوں
ہم انکو کچھ نہیں سمجھتے
جو خود کو بہت کچھ سمجھتے ہیں
حسن کیا چیز ہے وقت کے سامنے
تو قیامت صحیح، تا قیامت تو نہیں
مہنگے کپڑے سستے لوگ
بھاڑ میں جائیں ایسے لوگ
گو ذرا سی بات پر برسوں کے یارانے گئے
لیکن اتنا تو ہوا کچھ لوگ پہچانے گئے
تم اپنی اچھائی میں مشہور رہو
ہم برے ہیں ہم سے دور رہو
خاموشی کا مطلب لحاض بھی ہوتا ہے
لوگ اسکوکمزوری بھی سمجھ لیتے ہے
رہ حیات کی تلخیاں پیتے پیتے
اب تو بہت کڑوے سے ہو گئے ہیں ہم
ناکامیوں نے اور بھی سرکش بنا دیا
اتنے ہوۓ ذلیل کے خوددار ہو گئے
کرنا ہے قبول تو کر خامیوں سمیت
ورنہ نوازش کی ضرورت نہیں مجھے
کوئی ہو تو آخر کیوں ہو میرے جیسا
میں اپنے مزاج میں اکلوتی ہوں
لب و لہجے فقط رسیلے ہیں
اندر سے لوگ بہت زہریلے ہیں
حسرتیں دفن ہیں مجھ میں
خود کا خود مزار ہوں میں
تھی کسی شخص کی تلاش مجھے
میں نے خود کو ہی انتخاب کیا
راس تنہائی بھی نہیں آتی
اور ہر شخص سے بیزار بھی ہوں
سب سمجھتے ہیں غم ہے مجھکو
ہنستے رہنا بھی ایک مصیبت ہے
خودی پر مان اتنا ہے کبھی مڑ کر نہیں دیکھا
جسے کہہ دوں کہ میرا ہے،اسے ہونا ہی پڑتا ہے
لگتا ہے محفل میں اترنا پڑے گا دوبارہ
کچھ لوگ بھول گئے ہیں انداز ہمارا
لوگوں کی نفرتوں کو اتنا اگنور کرے کے
انہیں اپنے زندہ ہونے پر شک ہونے لگے

2 Lines Poetry about Life
In this section, we will be looking at some of the best 2 line urdu poetry about life. This poetry is truly representative of the joys and sorrows that come with living.
یہ صحرا زندگی کا ھے یہاں سائے نہیں ملتے
بلا کی دھوپ ھے یادوں کی چھتری تان کر جائیں
زندگی کا کوئی احساں نہیں ہے مجھ پر
میں نے اپنے ہراک سانس کی قیمت دی ہے
زندگی جبرِ مسلسل کی طرح کاٹی ہے
جانے کس جرم کی پائی ہے سزا، یاد نہیں
زندگی کم ہے چاہتوں کے لئے
لوگ کیوں نفرتوں میں جیتے ہیں
تمہارے پیار نے کبھی مجھے رہا نہیں کیا
پڑا ہوا ہے مجھ پہ زندگی کے جال کی طرح
زندگی تجھ سے گلہ نہیں کوئی
ہم کو ہم سا ملا نہیں کوئی
نہ پوچھ کیسے اسے زندگی گزارتی ہے
میری طرح جو مکمل بھی ہو ادھورا بھی
زندگی تُو نے مجھے قبر سے کم دی ہے جگہ
پاؤں پھیلاؤں تو دیوار سے سر لگتا ہے
ان کا غم ان کا تصور ان کی یاد
کٹ رہی ہے زندگی آرام سے
کہاں کے عشق و محبت کہاں کے ہجر و وصال
یہاں تو لوگ ترستے ہیں زندگی کے لیے
لکھنا مرے مزار کے کتبے پہ یہ حروف
مرحوم زندگی کی حراست میں مر گیا
کیا کہوں زندگی کے بارے میں
ایک تماشا تھا عمر بھر دیکھا
یہی اک سانحہ ھے اپنی زندگی کے ساتھ
نہیں نصیب میں جو اس کی جستجو رکھنا
زندگی کی انجمن کا بس یہی دستور ہے
بڑھ کے ملیں اور مل کے دور ہو جائیں
زندگی ہے یا کوئی طوفان ہے
ہم تو اس جینے کے ہاتھوں مرچلے
زندہ رہنا ہے تو حالات سے ڈرنا کیسا
جنگ لازم ہو تو لشکر نہیں دیکھے جاتے
Sad Poetry in Urdu 2 Lines
What is Urdu Sad Poetry
Urdu sad poetry often reflects the deep emotional anguish and pain of the poet, and can be both beautiful and tragic at the same time. Many famous poets have written sad poetry throughout history, including Mirza Ghalib, Faiz Ahmad Faiz, Allama Iqbal, and Jaun Elia.
بیاں درد محبت جو ہو تو کیوں کر ہو
زباں نہ دل کے لیۓ ہے نہ دل زباں کے لیۓ
ٹوٹا تو ہوں مگر ابھی بکھرا نہیں فراز
میرے بدن پہ جیسے شکستوں کا جال ہو
درد ہو دل میں تو دوا کیجے
دل ہی جب درد ہو تو کیا کیجے
کن لفظوں میں بیان کروں اپنے درد کو میں
سننے والے تو بہت ہیں سمجھنے والا کوئی نہیں
ہے کون زمانے میں میرا پوچھنے والا
نادان ہیں جو کہتے ہیں گھر کیوں نہیں جاتے
حرفِ تسلی تو اِک تکلفُ ہے
جسکا 'درد' اُسی کا 'درد' باقی سب تماشے
درد کم ھونے لگا آؤ کہ کچھ رات کٹے
غم کی معیاد بڑھاؤ کہ کچھ رات کٹے
چہرےسجےسجےہیں تودل ہیں بجھےبجھے
ہر شخص میں تضاد ہے دن رات کی طرح
بوڑھی ھو جاتی ھے کچھ اور تسلی فرحت
درد ھو جاتا ھے کچھ اور جواں شام کے بعد
یاد کے بے نشاں جزیروں سے
تیری آواز آ رہی ہے ابھی
ایک پردہ ہے غموں کا، جسے کہتے ہیں خوشی
ہم تبسّم میں نہاں، اشکِ رواں دیکھتے ہیں
2 Line Urdu Poetry Romantic / Love
The best 2 line urdu poetry captures the essence of love and its many facets, from the intensity of passion to the calmness of companionship. Whether you’re looking for poetry to express your own love or simply to appreciate the beauty of the language hese lines are sure to touch your heart.
سنا ہے اب محبت کرنے والا
وفا کی شرط سے آزاد ہو گا
وفا کریں گے، نبھائیں گے، بات مانیں گے
تمہیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھا
مانا کہ محبت کا چھپانا ہے محبت
چپکے سے کسی روز جتانے کے لیے آ
کل سیاست میں بھی محبت تھی
اب محبت میں بھی سیاست ہے
سنا ہے اس کو محبت دعائیں دیتی ہے
جو دل پہ چوٹ تو کھائے مگر گلہ نہ کرے
داستاں ختم ہونے والی ہے
تم مری آخری محبت ہو
قیس و فرہاد کے فرسودہ فسانوں پہ نہ جا
کون مرتا ہے محبت میں ؟ سبھی جیتے ہیں
حرص و ہوس جس ذہن میں ڈیرہ کرے
کیسے تقدیسِ محبت وہ سمجھا کرے ؟
یہ سوچ لو اب آخری سایہ ھے محبت
اس در سے اٹھو گے تو کوئی در نہ ملے گا
یہ دنیا غم تو دیتی ہے شریکِ غم نہیںہوتی
کسی کے دور جانے سے محبت کم نہیں ہوتی
جب ترا حکم ملا ترک محبت کردی
دل اس پہ وہ دھڑکا کہ قبامت کر دی
رہِ محبت میں عجب ہے دلوں میںدھڑکا سا
نہ جانے کون کسی سے کب کہاں بچھڑجائے
یہ دل کبھی نہ محبت میں کامیاب ہوا
مجھے خراب کیا ، آپ بھی خراب ہوا
You can copy and paste this two-line Shayari anywhere.
No comments: